کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی ہے۔
کیسکو حکام کے مطابق 40 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایوب اسپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹی گئی ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ کھیل کےحکام کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی کےلئے نوٹس بھجوایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری ہیں۔