پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گھر کا سرچ وارنٹ کالعدم کرانے کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔
عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پرحاصل کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے۔