چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بات چیت کی اپیل پر نواز شریف کا مؤقف سامنے آگیا۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے تخریب کاروں سے بات نہیں ہوگی۔
ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے، ملک کو آگ لگانے والے دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 7 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔
عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔