• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سورج بیت اللّٰہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا، قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جاسکے گا

مکہ المکرمہ (اے پی پی)مکہ مکرمہ میں آج ( 28 مئی کو ) سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔کویتی نشریاتی ادارے نے ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ 28مئی کی دوپہر کو سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید