• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز کی بہترین سوئمر بسمہ خان نے کیا کہا؟

بسمہ خان—جنگ فوٹو
بسمہ خان—جنگ فوٹو

اولمپیئن بسمہ خان نے کہا ہے کہ تیاری اچھی تھی اور میں نے سوچا ہوا تھا کہ مجھے بہترین سوئمر قرار پانا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی ٹیم کی بسمہ خان نے کہا کہ خوش ہوں کہ ہماری ٹیم نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے، ورلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ کے لیے سخے محنت کر رہی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، کوشش کروں گی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور پھر ایشیئن گیمز کا سوچوں گی۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں آرمی کی بسمہ خان بہترین سوئمر قرار پائی ہیں۔

سوئمنگ کا ایونٹ لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا، بسمہ خان نے 5 انفرادی اور 3 ریلے گولڈ میڈلز جیتے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید