• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے نہایت اچھے انتظامات ہیں: انعم ندیم شیخ

اڈیالہ جیل—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل—فائل فوٹو

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین قیدیوں کے لیے نہایت اچھے انتظامات ہیں۔

انعم ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خود کو انتہائی محفوظ پایا، باہر 24 گھنٹے سیکیورٹی ہوتی ہے۔

انعم ندیم شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ انعم ندیم شیخ کو 23 مئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا وہ 3 ایم پی او کے تحت نظر بند تھیں۔

قومی خبریں سے مزید