• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی جمالی جانتی تھیں ایمرجنسی میں کیسے بہتر کام کیا جاتا ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن تعزیت کیلئے ڈاکٹر سیمی جمالی کے کراچی میں گھر پر گئے۔ 

اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بخوبی اندازہ تھا کہ ایمرجنسی میں کیسے بہتر کام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام اداروں بالخصوص پولیس کے ساتھ اچھے طریقے سے تعاون کرتی تھیں۔ 

آئی جی سندھ نے کہا کہ جب کبھی میڈیکل ایمرجنسی ہوتی تھی تو سیمی جمالی نہایت جانفشانی سے خدمات انجام دیتی تھیں۔ سیمی جمالی اچھی دوست اور ساتھی کی طرح تھیں۔

قومی خبریں سے مزید