• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہرہ، ٹاؤن ہال اور تھانے کو آگ لگا دی

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے شہر لیون میں پنشن اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک ریلی کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، مشتعل مظاہرین نے عمارتوں، گاڑیوں، پولیس اسٹیشن اور بلدیاتی اسمبلی کو آگ لگا دی، جبکہ کئی دکانوں اور عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق، بائیں بازو کے تقریباً 50 گروپس اور مختلف اداروں کی یونین والوں کے زیر اہتمام احتجاج میں 300 افراد شامل ہوئے۔ اگرچہ حکومت مخالف یہ مظاہرہ ایک جشن کی طرح ہونا تھا جس میں ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ملبوسات کی نمائش کی گئی، گانے گائے گئے ساتھ ہی آرکیسٹرا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا لیکن بعد میں حالات بے قابو ہو گئے اور کچھ مظاہرین نے ضلع ٹاؤن ہال کے ساتھ ایک تھانے کو آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں فسادیوں کو پتھروں سے کھڑکیوں کے شیشے توڑتے، سڑکوں پر فرنیچر جلاتے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس والوں نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید