• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان اور امریکا کا سیمی کنڈکٹرز کو ترقی دینے پر اتفاق

ٹوکیو (اے پی پی)جاپان اور امریکا نے جدید تر سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اقتصادیات نیشی مُورا یاسُوتوشی اور امریکی وزیر تجارت جینا رائیمونڈو نے ریاست میشی گن کے ڈیٹرائٹ شہر میں اقتصادی خوشحالی اور سلامتی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جدید تر سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جاری مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک، سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے استحکام کو کم کرنے والے، پیداوار کے جغرافیائی ارتکاز کی نشاندہی کرنے اور اس کا حل نکالنے میں تعاون کریں گے۔ملاقات کے بعد، نِشی مُورا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اور رائیمونڈو اس بات پر متفق ہوئے کہ دوسرا امریکا جاپان اقتصادی ٹو پلس ٹو اجلاس جلد سے جلد منعقد کیا جائے۔ واضح رہے کہ پہلا اجلاس گزشتہ جولائی میں واشنگٹن میں ہوا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید