• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کی تیاری، تکنیکی ٹیم کا دورہ دمشق

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی ایک تیکنیکی ٹیم شام میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کو دمشق پہنچی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار غازی بن رافع العنزی کی سربراہی میں وفد نے دمشق میں شام کے معاون وزیر خارجہ ایمن سوسان اورشامی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول عنفوان نائب سے ملاقات کی۔سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار نےدمشق پہنچنے والی ٹیم کے استقبال ، مہمان نوازی اور طریقہ کار کے عمل کو آسان بنانے پر شامی معاون وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شامی عہدیداروں نے کہا کہ وہ سعودی ٹیم کے مشن کو آسان بنانے اور تمام ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے نو مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مملکت نے شام میں اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید