ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن میں تمام اسٹاف فی میل ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں جہاں خواتین کو رکھتے ہیں وہاں مرد کو جانے کی اجازت نہیں۔
ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث لوگوں کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔