• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انوسیٹی گیشن آج جیل کا دورہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق 2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

دونوں خواتین افسران آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔

اس سے قبل ایک بیان میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید