• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون نہ بیرون ‘سندھ ایک ہے اور رہے گا‘مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر/این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اندرون ہے اور نہ ہی بیرون‘ سندھ صدیوں سے ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، اقتدار کے لالچ میں حافظ نعیم ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں جس نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا اور ہمارے حساس اداروں و تنصیبات پر حملے کئے۔پیر کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےمرتضیٰ وہاب نے جب دشمن ناکام ہوا تو اس نے حکمت عملی تبدیل کی اورعمران خان کو لانچ کیا ‘ اس ڈاکٹرائن کے ذریعے لوگوں کی برین واشنگ شروع کی گئی‘عمران خان فارن فنڈنگ چھپاتے رہے ‘ان جگہوں سے فنڈنگ ہوئی جن کا پاکستان سے لینا دینا نہیں‘خان لوگوں کو کہتا ہے باہر نکلو اور چیزوں کو جلا دو‘ یہ خود غرض آدمی اپنے لئے ریلیف لے لیتا ہے اور شکریہ بول کر چلا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید