• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور، بھارتی فورسز کی کارروائی، امپھال وادی میں 40 قبائلی ہلاک

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے گزشتہ روز بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے امپھال وادی میں منظم کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 40کوکی قبائلی کو ہلا ک کردیا۔اس سے قبل اتوار کو پر تشدد واقعات کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار اور چار شہری مارے گئے تھے۔ گزشتہ روز بھی پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ خیال رہے کہ تین مئی سے شروع ہونے والے تصادم کے دوران اب تک تقریباً 80 افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 40ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سنگھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے درجنوں عسکریت پسند قبائلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی مبینہ طور پرایم 16اور اے کے 47اسالٹ را ئفلوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ گھروں کو جلا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی مدد سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ تقریباً 40 کوکی قبائلیوں ں کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سے باغیوں کو پکڑ لیا گیا ہے تاہم انہوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔وفاقی امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے جمعرات سے ہی منی پور میں ہیں اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ تین دن کے دورے پر گزشتہ روز وہاں پہنچے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت پر منی پور کی صورت حال کو نظر انداز کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔میانمار کی سرحد سے ملحق ریاست منی پور میں یوں تو غیر قبائلی اکثریتی میتئی اور قبائلیوں کے درمیان ایک عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں،ریاست میں میتئی فرقے کی آبادی کا تناسب تقریباً 53 فیصد ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید