• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی، لڑکے نے سرعام چھریوں کے 22 وار کرکے لڑکی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں سرعام اپنی دوست کا بہیمانہ قتل کرنے والے 20سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔نئی دلی میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں 20سالہ لڑکے نے اپنی 16 سال کی دوست پر سرعام پے در پے چھریوں کے22وار کیے اور پولیس کے مطابق ملزم ساحل جب لڑکی پر چاقو سے وار کر رہا تھا تو ایک موقع پر چاقو لڑکی کے جسم میں پھنس گیا جس کے بعد اس نے قریب پڑا ایک پتھر اٹھایا اور اسے بار بار لڑکی کے سر پر مارا۔سرعام کیے جانے والے قتل کی وائرل فوٹیج میں بہت سے لوگوں کو جائے وقوعہ کے پاس سے گزرتے دیکھا گیا لیکن کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

دنیا بھر سے سے مزید