• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی وزارت داخلہ نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔گزشتہ روزکو روسی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو گراہم لندسے نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت پر روس کی تنقید کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے محض اس مزاحمتی جذبے کی تعریف کی تھی جس کا مظاہرہ واشنگٹن کی مدد سے روسی حملے کے دوران یوکرینی باشندوں نے کیا ۔روسی میڈیا کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر باسٹریکن نے کیف میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے روس مخالف بیانات کے حوالے سے فوجداری مقدمہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید