• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے اپنی خوبصورت ’برائیڈل لُک‘ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکرز کی فہرست میں اول نمبر پر آنے والی جنت مرزا کے مداحوں اور چاہنے والوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

جنت مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی نظر آ رہی ہیں۔

جنت مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں’جنت کا ٹکرا‘ لکھا۔


جنت مرزا کا یہ ’برائیڈل‘ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر مداح اُن سے حقیقت میں دلہن بننے سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں۔

جنت مرزا کی اِن تصویروں پر تاحال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے حسن کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔

اس تصویر پر کشف راجپوت نامی صارف کا لکھنا ہے کہ ’کاش یہ آپ کی شادی کی تصویر ہوتی جنت‘، جبکہ ایک صارف کا لکھنا ہے کہ ’میں لڑکا ہوں، اگر لڑکی ہوتا تو آپ کے جیسا بننا چاہتا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید