• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی مذاکرات کیلئے ایرانی وفد سوئٹزلینڈ روانہ، امریکی نائب صدر کی روانگی بھی متوقع

باقر قالیباف : فوٹو ایرانی میڈیا
باقر قالیباف : فوٹو ایرانی میڈیا 

ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور کل زیورخ میں ہوگا۔ ایرانی وفد باقر قالیباف اور عباس عراقچی کی قیادت میں شریک ہوگا۔ امریکی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پہلے ہی برجن اسٹاک میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا امکان ہے، آج رات زیورخ روانہ ہوسکتے ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ تیکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یاد داشت پر عملدرآمد کے طریقوں پر بات ہوگی۔ قطر کے نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے لبنان پر اسرائیلی حملے رُکوانے کا مطالبہ کرے گا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وفد میں قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی بھی شامل ہوں گے، ایران کے مذاکراتی وفد کو میناب 168 کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر جےڈی وینس کی آج سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے،  جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی کا وقت ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید