• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید کے باوجود فلم ساز نے وویک کو ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں کیوں کاسٹ کیا؟

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

فلم ساز اپوروا لاکھیا نے تنقید اور بائیکاٹ کے باوجود فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں وویک اوبرائے کو مرکزی کردار کےلیے کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی۔ 

اپوروا لاکھیا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں وویک کو فلم میں لینے کےلیے سینئر اداکاروں اور پروڈیوسر نے بھی سپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ حقیقی کہانی پر مبنی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ ہٹ ثابت ہوئی جہاں وویک اوبرائے نے آئیفا ایوارڈز میں بہترین ولن کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم ساز اپوروا لاکھیا نے کہا ’اس وقت جب میں نے وویک کو فلم کےلیے کاسٹ کیا تھا تب کئی پروڈیوسرز نے مجھے کال کی اور کہا کہ وویک کو فلم سے نکالیں ورنہ ہم آپ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ وویک اوبرائے سے پہلے ہی وعدہ کرچکے تھے تو پھر کسی سے وعدہ کرنے کے بعد پیچھے کیسے ہٹا جاسکتا تھا؟

اپوروا لاکھیا کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سینئر اداکار سنجے دت، سنیل شیٹی سمیت فلم رائٹر سنجے گپتا نے بھی وویک کو فلم میں لینے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ مجھے سپورٹ کر رہے تھے تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ حمایت ملنے کے بعد اب فلم کے مستقبل کے بارے میں کیا سوچنا؟ اگر فلم ہٹ ہوگئی تو جو بھی مجھے چھوڑ کر جارہے ہیں وہ واپس آجائیں گے۔

فلم ساز نے مزید کہا کہ وویک ایک اچھے اداکار ہیں، البتہ جو بھی انہوں نے ماضی میں کیا وہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ باصلاحیت نہیں ہے، میں نے انہیں ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو ہی دیکھ کر فلم میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ وویک اوبرائے پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری میں لابی موجود ہے جس نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ انہیں فلموں سے دور رکھا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس لابی کا شکار ہونے کے بعد وہ اگلی فلم کیلئے مہینوں گھر پر بیٹھے رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید