• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے، اسامہ میر


انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کرکٹر اسامہ میر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے، کوشش ہے جس فارمیٹ میں کھیلوں بہترین پرفارمنس دوں۔

جیو نیوز کی نمائندہ صائمہ ہارون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسامہ نے کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اتنا اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی خواہش تھی کہ ایک نہ ایک دن کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارم کروں۔

اسامہ کا کہنا تھا کہ بولنگ ہو یا بیٹنگ کوشش رہتی ہے کہ ٹیم کے لیے وننگ پرفارمنس دوں۔

نوجوان لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ان کا صرف تین میچز کا کانٹریکٹ تھا اسی لیے کوشش تھی کہ ایسا پرفارم کروں کہ بعد میں یہ ضرور سوچیں کہ کاش پورے سیزن کےلیے سائن کر لیتے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دوبارہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنے تجربے سے متعلق اسامہ میر کا کہنا تھا کہ اظہر علی جیسے لیجنڈ کرکٹر ووسٹرشائر کا حصہ تھے، ان کے کاؤنٹی کرکٹ کے تجربے سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ کوچ قدیر علی اور کرکٹر کاشف علی نے بھی بھرپور سپورٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی پہلی مرتبہ نمائندگی کی، بہت پزیرائی ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز میں کپتان رضوان، کوچ اینڈی فلاور اور عبدالرحمان کے ساتھ ساتھ حیدر اظہر سمیت تمام سینئرز نے بہت سپورٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید