ساہیوال(نمائندہ جنگ) تیزاب گردی خاوند نے بہن کے ہمراہ حاملہ بیوی کے منہ میں اورکپڑوں پر تیزاب ڈال دیا،خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے،پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشی سلطا ن کی بیٹی شبانہ سلطان کی شادی 60/4-R میں نوید احمد کے ساتھ5ماہ قبل ہوئی۔ شبانہ سلطان کی نند عائشہ انور اپنے بھائی کو شبانہ کی شکایت لگاکر تشدد کرواتی۔ گزشتہ شام نوید احمد نے شبانہ سلطان کو چارپائی سے باندھ کر اس کے منہ میں تیزاب ڈال دیا، نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی ۔