• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریڈیو، APP مالی بحران، وزارت اطلاعات نے 2 ارب، 80 کروڑ مانگ لئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سر کاری ریڈیو اور اے پی پی کومالی بحران سے نکالنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات نے وفاقی حکومت سے خصوصی مالی مدد مانگ لی۔ ذ رائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے سر کاری ریڈیو اور اے پی پی کیلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے سمری ای سی سی کو بھیج دی ہے۔سرکاری ریڈیو کیلئے 2 ارب 34 کروڑ روپےاور اے پی پی کیلئے 45 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مانگے گئے ہیں ۔ سرکاری ریڈیو کے ملازمین اور پنشنرز کو گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں۔ریڈیو ملازمین نے منگل کے روز بھی ریڈ زون میں مظاہرہ کیا۔ای سی سی آئندہ ایک دو روز میں وزارت اطلاعات کی سمری پر غور کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ پشاور کے دوران بھی ریڈیو پشاور کے ملا زمین نے شکایت کی تھی کہ انہیں تنخواہ اور پنشن کی بر وقت ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔وزیر اعظم نے اصلاح احوال کا یقین دلایا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید