• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف اداکاراؤں کی ڈانس ویڈیو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکاراؤں کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

29 مئی کی شب پاکستانی معروف فوٹوگرافر شہباز شازی کی شادی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، اس نجی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے شرکت کی۔


تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لیے لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس پر نامور فنکار خوب ناچتے اور انجوائے کرتے نظر آئے۔


سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، کبریٰ خان، سونیا حسین، مومل شیخ، عدنان صدیقی، منیب بٹ، منال خان، احسن محسن اکرام، ہانیہ عامر، مہوش حیات، شہریار منور، بابر ظہیر، کرکٹر شعیب ملک و دیگر ایک ساتھ ڈانس فلو پر رقص کر رہے ہیں۔


اس تقریب کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ اس تقریب میں اداکارہ ایمن خان بھی شرکت کر کے سب کی نظروں کا مرکز بن گئی تھیں۔


ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویریں انٹرنیٹ پر بے حد پسند کی گئی تھیں جن پر مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ  دوبارہ امید سے لگ رہی ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید