• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و میزبان عفت عمر نے اپنی شادی کی، 24 سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

عفت عمر آج کل امریکا میں موجود ہیں اور ’جیسا دیس ویسا بھیس‘ کے محاورے پر خوب عمل کر رہی ہیں۔

عفت عمر کی جانب سے فیشن ایبل اور اسٹائلش مغربی کپڑوں میں اپنی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جن پر اُنہیں سخت تنقید کا سامنا ہے مگر میزبان اپنے اوپر ہونے والے تبصروں کی  پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی میں مست مگن نظر  آرہی ہیں۔


حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 24 سالہ پرانی تصویر کا اپنی حالیہ تصویر سے موازنہ کیا ہے۔

اس کولاج کو اگر دیکھا جائے تو آج کی اور 24 سال پہلے کی عفت میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا۔

51 سالہ عفت عمر 24 سال پہلے کی طرح آج بھی جوان اور اسمارٹ ہیں۔

اداکارہ نے اس کے علاوہ اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو کہ اُن کی متعدد مختلف تصویروں پر مشتمل ہے۔


اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے نفرت بھرے کمنٹس کرنے والے صارفین کو سخت الفاظ میں خود پر تنقیدی تبصرے کرنے کی دعوت دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید