• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیارا ایڈوانی، بھارتی میڈیا
 کیارا ایڈوانی، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے نئی لگژری گاڑی خرید لی ہے۔

 کیارا ایڈوانی جوکہ اپنے شوہر، اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جاپان میں چھٹیاں گزارنے بعد  گزشتہ ہفتے ہی ممبئی واپس آئی ہیں، اُنہوں نے چھٹیوں سے واپسی کے فوراً بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

 گزشتہ روز اداکارہ کو پاپرازی فوٹو گرافرز نے ممبئی کے ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کے باہر دیکھا تو ان کی توجہ فوری طور پر ان کی نئی لگژری کار کی طرف مبذول ہوئی۔


پاپرازی فوٹو گرافرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیارا ایڈوانی کو  سیاہ رنگ کی مرسیڈیز میں ڈبنگ اسٹوڈیو پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنے لیے خریدی ہے جس کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ کے ساتھ پرنٹ شدہ کو-اورڈ سیٹ میں ملبوس اداکارہ اپنی لگژری کار سے باہر نکلتے ہی فوٹوگرافرز کی طرف دیکھ کر مسکرائیں، ہاتھ ہلایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید