بھارت میں جنسی ہراسانی سے خواتین ایتھلیٹس بھی محفوظ نہیں۔ بھارتی خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی پر فیڈریشن چیف برج بھوشن کیخلاف کارروائی کیلئے پانچ دن کا الٹی میٹم دے دیا۔
ریسلرز کا کہنا ہے کہ کارروائی نہ ہوئی تو تمغے احتجاجاً دریائے گنگا میں بہا دیے جائیں گے جبکہ خواتین ریسلرز کا مطالبے نہ مانے جانے پر انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کا بھی منصوبہ ہے۔
خواتین ریسلرز نئی دلی میں 23 اپریل سے مظاہرہ کر رہی ہیں، گزشتہ اتوار کو دلی پولیس نے متعدد ریسلرز کو عارضی حراست میں بھی لے لیا تھا۔
اس صورتحال پر ریسلنگ کی عالمی گورننگ باڈی نے بھارتی فیڈریشن کو معطل کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔
یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کا کہنا کہ ہے حکام الزامات کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔