• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 1600روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کم ہو گئی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1956 ڈالر سے بڑھ کر 1960ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 960 روپے ہو گئی۔