• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

83 سالہ امریکی اداکار کے ہاں جلد چوتھے بچے کی پیدائش متوقع

ال پچینو، فائل فوٹو
ال پچینو، فائل فوٹو 

83 سالہ امریکی اداکار ال پچینو کے گھر جلد ہی چوتھے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی اداکار ال پچینو پچھلے ایک سال سے 29 سالہ کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر نور الفلاح کو ڈیٹ کر رہے ہیں جوکہ اب حاملہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نور الفلاح 8 ماہ کی حاملہ ہیں اور پچھلے ماہ اُنہیں کئی بار اداکار کے ساتھ منظرِ عام پر دیکھا گیا لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے حاملہ ہونے کی خبر کو راز رکھنے میں کامیاب رہیں۔

واضح رہے کہ ال پچینو  کے اس سے پہلے اداکارہ بیورلی ڈی اینجیلو سے جڑواں بچے 22 سالہ اولیویا اور اینٹن ہیں جبکہ امریکی ایکٹنگ کوچ جین ٹیرنٹ سے ایک 33 سالہ بیٹی جولی میری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید