• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد کی ضمانت مانگ لی

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی ضمانت مانگ لی۔

 آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف الڈرائس لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔

آئی سی سی کے عہدیداران نے اہم دورے میں دو مصروف دن گزارے، عہدیداران نے تاریخی مقامات اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کے عہدیداران  کے سامنے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنا بھرپور مؤقف پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے رویے پر کھل کر بات کی اور بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

پی سی بی نے بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا۔

پاکستان نے آئی سی سی کو پیغام دیا کہ بھارت ایشیا کپ کے حوالے سے لچک دکھائے گا تو مستقبل میں پاکستان بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ وینیوز پر تحفظات کا اظہار کیا اور فنانشل ماڈل میں کم ریونیو شیئرنگ پر سوالات اٹھائے۔

آئی سی سی نے اس معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کے عہدیداران کو ٹیموں کی آمدو رفت پر بریفنگ دی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید