• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں ایک تاریخی قلعے کی قیمتِ فروخت اتنہائی کم کیوں؟

اسکاٹ لینڈ میں تاریخی قلعہ کی قیمتِ فروخت صرف 30 ہزار پاؤنڈز
اسکاٹ لینڈ میں تاریخی قلعہ کی قیمتِ فروخت صرف 30 ہزار پاؤنڈز

اسکاٹ لینڈ کے شیٹ لینڈ کے جزیرے فیٹلر پر ایک تاریخی قلعہ صرف 30 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاریخی قلعے کی یہ قیمتِ فروخت برطانیہ میں ایک فلیٹ کی اوسط قیمتِ فروخت سے بھی کم ہے، اس لیے  قلعے کی اتنی کم قیمتِ فروخت سن کر کوئی بھی خوشی سے جھوم اُٹھے گا لیکن خوش ہونے سے پہلے یہ جان لیں کہ قلعے کی قیمتِ فروخت کم ہونے کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے۔

بڑی وجہ یہ ہے کہ اس 200 سال پرانے قلعے کو 40 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے جس میں فولی ٹاورز، ایک صحن اور باغات ہیں لیکن ابھی یہ انتہائی خستہ حال  ہے اور اس قلعے کی تزئین و آرائش پر تقریباََ 12 ملین پاؤنڈز کی لاگت آئے گی۔

اس قلعے کو فروخت کرنے والی برو لاج ٹرسٹ نے قلعے کی خریداری کے لیے قلعے کو عالمی معیار کے موجودہ قلعےکو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ، اس  میں 24 بیڈ رومز اور ایک ریسٹورینٹ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس قلعے کو آرتھر نکلسن نامی ایک تاجر نے فرانس، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے فنِ تعمیر سے متاثر ہوکر تعمیر کروایا تھا۔

1980ء کی دہائی میں قلعے کی آخری مالکن لیڈی نکلسن کے جانے کے بعد سے  یہ قلعہ خالی ہے۔

نکلسن خاندان کے آخری وارث اولیو بورلینڈ نے2007ء میں اس کی ملکیت برو لاج ٹرسٹ کو منتقل کردی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید