• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4120 شرپسندوں میں سے 1160 گرفتار

لاہور میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار 120 شرپسندوں میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت ہوگئی، اب تک 1 ہزار 160 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 1800 شرپسندوں میں سے 1 ہزار 125 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 513 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1000 شرپسندوں میں سے 121 کی شناخت ہوگئی جبکہ 81 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوگئی، 109 گرفتار ہیں۔

حمزہ کیمپ پر 150 شرپسندوں نے حملہ کیا، 95 کی شناخت ہوگئی، 77 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 حملہ آوروں میں سے 152 کی شناخت ہوگئی، 103 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا، 346 کی شناخت ہوگئی، 172 کو حراست میں لے لیا گیا۔

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 192 کی شناخت ہوگئی، 112 گرفتار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید