• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز فنکار جبران ناصر کی باخیریت واپسی کے لئے دعا گو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف فنکاروں نے سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کی گمشدگی پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جبران ناصر کی باخیریت واپسی کا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے گزشتہ شب ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد تھے جو شوہر کو اپنے ہمراہ لے گئے تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے بھائی ہم آپ کو جلد گھر میں باخیریت واپس دیکھیں گے۔ آمین۔ انہوں نے اداکارہ منشا پاشا کے لئے بھی دعا کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہیں۔



گلوکار علی گل پیر نے مختلف ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جبران ناصر نے ہمیشہ ضرورت مندوں کے حق میں آواز بلند کی۔ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے سے لے کر بے شمار ضرورت مندوں کو قانونی مدد فراہم کرنے تک ، ہر ایک ضرورت مند کے لئے کھڑا رہا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کے لئے اپنی آواز بلند کریں‘۔


اداکار اسامہ طاہر نے اداکارہ منشا پاشا کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم اس کی جلد اور باخیریت واپسی کے لیے دعا کریں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید