• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق سے بڑے بھائی کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ملک کی اعلیٰ شخصیات نے ایاز صادق کے گھر جاکر ان سے اظہار افسوس کیا۔ 

بلوچستان میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈوائزر سید فیروز شاہ نے بھی ایاز صادق کے گھر جاکر ان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر مشیر بورڈ آف انویسٹمنٹ سید فیروز شاہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق اپنے بھائی سے بہت جذباتی لگاؤ رکھتے تھے اور وہ اپنے بھائی کی وفات پر انتہائی غم زدہ ہیں۔ 

اس موقع پر بلوچستان میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ نے کہا کہ ایاز صادق اور ان کے بھائی مرحوم سردار محمود صادق جاپان کے ساتھ بہت گہری وابستگی رکھتے تھے۔ ان کی وفات سے جاپان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

تمام شخصیات نے مرحوم سردار محمود صادق کی مغفرت کے لیے اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید