سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں ای کورٹ کے ذریعے پہلے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کر تے ہوئے مقدمہ میں گواہ کی گواہی دبئی سے بذریعہ وڈیو لنک لی ۔ مقدمے کے سماعت کے دوران موجودہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقدمہ کے دونوں فریقین نے اعتماد کا اظہار کیا۔