سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)نامعلوم وجوہات کی بناپر شادی شدہ خاتون کو سپرٹ پلا دیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کی چوکی اوور کے علاقہ لنگڑیالی کی خاتون 30 سالہ آسیہ اور اسکی2 بیٹوں2 سالہ جنت اور ایک سالہ مریم کو رشتہ دار خاتون نے زبردستی فرنیچر پالش کرنے والا سپرٹ پلا دیا تمام مریضوں کو ریسکیو نے طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔