سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)شہری کے گھر پر فائرنگ اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے والے5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ حاجی پورہ میں سفیان، طاہر سمیت5افراد نے شہری رضوان کے گھر فائرنگ کرکے خوف ہراس پیدا کردیا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔