شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مختلف بازاروں میں چھاپے مار کر 18دکانداروں کو سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء خوردونوش مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کرتے ہوئے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا جن کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، دریں اثناء پولیس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 12افراد کو احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔