شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راؤ ریاض اعجاز خان چوہان نے ضلع شیخوپورہ میں ہونیوالے تمام ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کیلئے ڈی او پلاننگ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے اس کمیٹی کے ممبران میں ایکسئن روڈز اور ڈپٹی ڈی او ہیومن ریسورس مینجمنٹ شامل ہیں یہ کمیٹی ایک درخواست پر تشکیل دی گئی ہے جس میں ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور مبینہ بوگس ادائیگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔