• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )  گاؤں رنگڑ نگر صفدر آباد میں پانچ ڈاکو بیوپاری محمد بوٹا سے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے دنبے اور چھترے چھین کر ٹرک میں لاد کر فرار ہوگئے وہ آبادی سے باہر انہیں چروارہا تھا ڈاکوؤں نے اسے حراساں کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کرکے درخت کیساتھ کھڑا کردیا ، لاہور روڈ پر گلفشاں ٹاؤن کے قریب دو ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل کو روک کر اس پر سوار کامران اور ایک خاتون سے 12تولے زیورات اور 15ہزار روپے چھین لئے، قصبہ شرقپور شریف میں مقامی شہری اشتیاق احمد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ، گاؤں تھابل کے نوجوان عرفان کی ضلع کچہری میں موٹر سائیکل چوری ہوگئی، ڈٖی سی او آفس کے باہر سے رانا عاصم جمیل ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل   چور لے اڑے، تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ نورالامین کالونی میں نامعلوم چوروں نھے کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر 40ہزار روپے مالیت کے سیگریٹ،50ہزار روپے نقدی،اوردیگر قیمتی سامان چرالیا۔
تازہ ترین