• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس مافیا نے اوگرا کی قیمت ماننے سے انکار کر دیا: چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوگرا اور ایف آئی اے نے چھاپہ مار ٹیمیں بنا دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو گا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجٹ میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح سہولت دیں تو اس کی قیمت مزید 50 روپے فی کلو کم ہو سکتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید