وزیرٍ اعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہی ترکیہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے تاہم وطن واپسی سے پہلے وہ ترکش میڈیا کو انٹرویوز دیں گے۔
ترکیہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر، مقامی سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 2 جون کو ترکیہ روانہ ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اردوان 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حریف اپوزیشن رہنما کمال کلیچ دار اولو کے مقابلے میں 52 اعشاریہ 18 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔