• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقے میں مغویوں کی ہلاکت، لاشیں اٹھانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں دوران آپریشن دو مغویوں اور ڈاکو کی ہلاکت کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ لاشیں اٹھانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، وہی اٹھائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ مغویوں اور ڈاکو کی ہلاکت سندھ میں ہوئی، حدود کا مسئلہ نہیں ہے، ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاشیں اٹھانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، وہی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ضلع گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 مغویوں کے قتل کے بعد مغویوں کی لاشیں اٹھانے کے معاملے پر سندھ اور پنجاب کی پولیس میں حدود کا جھگڑا شروع ہوا تھا۔

رحیم یار خان پولیس کا کہنا تھا کہ جہاں مغوی قتل ہوئے وہ ضلع گھوٹکی کے تھانہ رونتی کی حدود میں ہے، جبکہ گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں ڈاکوؤں نے مغویوں کو قتل کیا وہ ضلع رحیم یارخان کے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں ہے۔

رونتی کے ڈاکوؤں نے قید سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر 2 مغویوں کو قتل کیا تھا۔ ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغویوں میں فیصل آباد کا یاسین اور سرگودھا کا اکرام شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید