قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے ملزموں کو رہائی کے لیے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ملزمان میں ملک محبوب، اویس، نوید، قدیر عالم، عبدالحمید، عبداللّٰہ اور وقار شامل ہیں۔
ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے قصور میں9 مئی کو احتجاج کیا لیکن توڑ پھوڑ نہیں کی۔
وکلاء نے کہا کہ ملزمان ضمانت کے بعد روپوش نہیں ہوں گے اور ٹرائل میں پیش ہوں گے۔