• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ عرب میں طوفان ’بائے پر جوائے‘ بننے کا امکان، سندھ کی ساحلی پٹی کو خطرہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ بننے کا امکان ہے جس سے سندھ کی ساحلی پٹی کو ممکنہ خطرہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 10 یا 11 جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ اس طوفان سے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمان اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر ’بائے پر جوائے‘ رکھا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’بائے پر جوائے‘ کا مطلب تباہی کے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید