• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزام کو گمراہ کن قرار دیدیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف۔۔۔فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف۔۔۔فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانے کا الزام گمراہ کن ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتِ حال پر سابق وزیرِ اعظم کے بیانات کا مقصد بیرون ملک میں موجود رائے سازوں کو گمراہ کرنا ہے۔ 

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کی آئینی و عالمی ذمے داریوں کے احترام کے عزم پر قائم ہے۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دے کر بیرون ملک موجود لوگوں کو جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاق و سباق کو درست کرنا چاہتا ہوں، نو مئی کو اس کی پارٹی نے جو کچھ کیا وہ ریاست پاکستان پر شرمناک حملہ تھا، کوئی بھی ملک اپنی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کر سکتا۔

قومی خبریں سے مزید