• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بحری جہاز کے عملے کا جسمانی ریمانڈ منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے بحری جہاز کے عملے کو 15 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے بحری جہاز کے غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے انڈونیشیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے جہاز کے عملے کو عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے 8 ملزمان کو 15 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بحری جہاز اجازت کے بغیر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا۔

جہاز کے عملے کا مؤقف تھا کہ ہم نے بھارت جانا تھا مگر اچانک جہاز کے مالک نے منزل تبدیل کر دی تھی، ہم نے واپس عمان جانا چاہا مگر موسم خراب تھا۔

قومی خبریں سے مزید