• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاروں کی جانب سے ساتھ نہ دینے پر ٹوئٹر کا استعمال ترک کیا، سدھارتھ سوریا نارائن

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ سوریا نارائن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا استعمال اس لیے ترک کیا کیونکہ وہ جب بھی کسی مسئلے پر بولتے تو کوئی اداکار ان کی مدد کو نہیں آتا تھا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں برائی کے خلاف تن تنہا نہیں کھڑا رہ سکتا، میں کوئی سپر ہیرو نہیں۔ 

چنئی (مدراس) میں پیدا ہونے والے 44 سالہ سدھارتھ زیادہ تر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری بالخصوص تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

اداکاری کے علاوہ وہ فلموں میں بطور اسکرین رائٹر، پروڈیوسر اور بطور گلوکار بھی کام کرتے ہیں، جبکہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔   

ان دنوں سدھارتھ اپنی 9 جون کو ریلیز ہونے والی تامل فلم ’ٹکر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے گزشتہ برس کے اوائل میں ٹوئٹر کا استعمال ترک کردیا تھا۔

وہ ٹوئٹر پر کافی متحرک تھے اور اپنی آرا کا اظہار کیا کرتے تھے لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ ساتھی اداکار کسی بھی مسئلے پر کچھ نہیں بولتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید