بھکر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سابق ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔