امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن تعلقات مستحکم کرنے کے مشن پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ کنونشن اتوار کی رات ساڑھے 10 بجے اللّٰہ و اکبر کے نعروں کی گونج اور اس اعلان کے ساتھ ختم ہوگیا کہ آئندہ ہر سال اس سے بھی بڑا کنونش منعقد ہوگا اور آئندہ سال کے لیے اس جگہ کی ابھی سے بکنگ کرالی گئی ہے۔
سعودی عرب نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، اور گزشتہ ماہ قابض فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 13 کشمیری شہید ہوئے، 9 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمانی سیشن کے لیے نیا آئین ترجیح ہے۔
اسپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی نے دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کر لی۔
بھارت میں افغان سفارتخانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کر کے زخمی کر دیا۔
امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی شام کے شمالی علاقے سے داعش کے عہدیدار کو گرفتار کیا تھا۔
ریلوے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں 14 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت صرف 4 فیصد اضافے پر راضی ہے۔
جےشنکر نے کہا کہ کینیڈا کی سیاست میں شمولیت کے باعث ایسے لوگوں کو کینیڈا میں جگہ دی گئی ہے۔
نگورنو کاراباخ کی 75 فیصد آبادی ایک ہفتے میں ہی علاقہ چھوڑ چکی ہے۔
سفیر ایکرمین نے اشتہار ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ کوئی اسکول نہیں بلکہ جرمنی کا بیلویو محل ہے۔