ایران جنگ کو عوامی مقبولیت نہیں ملی، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز میڈیا پر دباؤ بڑھادیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہر روز ایک یا اُس سے زائد شکایتیں رجسٹرڈ کراتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خود ٹرمپ میڈیا کو ’کریمنل‘ اور’غیر محب وطن‘ کہنے سے نہیں چوکتے۔
فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن کے چیئرمین برینڈن کیر جنہیں ٹرمپ نے چنا ہے، کئی بار براڈ کاسٹرز کو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
سی این این کے سینئر سیاسی مبصر ڈیوڈ ایکزل روڈ نے لکھا ہے کہ ’لگتا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کرلیا کہ اگر جنگ کی خبریں بہتر نہیں ہوتیں، تو جنگ کی خبریں دینے والوں پر حملہ کرنا بہتر ہوگا‘۔
سی این این نے لکھا کہ جنگ کے بارے میں سخت سوالات کے جواب میں ٹرمپ محض ’فیک نیوز‘ کہہ کر جان چھڑاتے ہیں۔